انڈرسٹینڈنگ
اسلام کا پس
منظر
"انڈرسٹینڈنگ
اسلام" ویب
سائیٹ کا
آغاز معز
امجد صاحب
نے اکتوبر 1997میں
کیا۔ اس کا
پس منظر یہ
ہے کہ
جنوری 1997 میں
استاذ
محترم نے
جب انٹرنیٹ
کا استعمال
شروع کیا
تو ان کی
ذیادہ
دلچسپی
عالمی
مذاہب اور
بالخصوص
اسلامی ویب
سائیٹس
پڑھنے میں
رہی، اور
اس طرح
اسلامی،
عیسائی،
یہودی اور
ہندومت کی
سائیٹس کا
مطالعہ ان
کا روز کا
معمول بن
گیا۔ ان
سائیٹس کے
مطالعہ سے
انھیں
احساس ہوا
کہ وہ خود
بھی اس
میدان میں
اپنی علمی
خدمات پیش
کر کے دین
کی خدمت کر
سکتے اور
بالخصوص
غیر مسلموں
کی طرف سے
قرآن پر
کیے گئے
بنیادی
اعتراضات
کا جواب دے
سکتے ہیں۔
چنانچہ
انھوں نے
جون 1997 میں
ویب سائیٹ
بنانے اور
اسے
انٹرنیٹ پر
مہیا کرنے
کے طریقوں
کے بارے
میں
معلومات
جمع کرنا
شروع کر
دیں اور
تین ماہ کے
قلیل عرصہ
میں نہ صرف
اس
ٹیکنالوجی
میں مہارت
حاصل کر
لی، بلکہ
خود ہی ایک
ویب سائیٹ
بنانے میں
بھی کامیاب
ہو گئے۔
اور اس طرح
اکتوبر 1997
میںBrainNet ISP
کے
ذریعے سے "انڈرسٹینڈنگ
اسلام" کے
نام سے اس
ویب سائیٹ
کو منظر
عام پر لے
آئے۔ کچھ
ہی عرصے
میں انھیں
سوال موصول
ہونا شروع
ہو گئے اور
سائیٹ روز
بروز مقبول
ہوتی گئ۔
اسی دوران
میں انھوں
نے
مستشرقین
کی طرف سے
قرآن پر
اٹھائے گئے
اعتراضات
کے جواب
دئیے جنھیں
علمی حلقوں
میں بہت
سراہا گیا۔
جب کوئی
شخص سچی
لگن اور
خلوص نیت
سے کسی نیک
کام کا
آغاز کرے
تو خدا کی
توفیق اور
نصرت بھی
شامل حال
ہو جاتی ہے۔
چند نیک
لوگ معز
صاحب کے اس
سفر میں
شریک ہوئے
اور ان کی
سائیٹ کو
فنی طور پر
مستحکم
کیا، یہاں
تک کہ
سائیٹ بین
الاقوامی
معیار کے
تمام تقاضے
پورے کرنے
لگی، اس کے
قارئبن اور
ممبران میں
تیزی سے
اضافہ ہونے
لگا اور
بہت سی
دوسری
تعلیمی و
دعوتی ویب
سائیٹس نے
اس کا لنک
اپنے صفحات
پر دے دیا۔
اسی
دوران
جنوری 2002 میں
مجھے معز
صاحب کے
ساتھ کام
کرنے کا
شرف حاصل
ہوا۔ میں
نے سائیٹ
کی
ٹیکنالوجی
میں چند
فنی نقائص
کی وجہ سے
اسے ازسرنو
نئی
ٹیکنالوجی
میں بنانے
کا فیصلہ
کیا۔ اس
پراجیکٹ
میں ہمارے
سافٹ وئیر
انجینئر
مدثر نعیم
میاں بھی
شامل ہو
گئے اور دو
ماہ میں ہم
نے نئ
سائیٹ لانچ
کر دی۔ اس
سے فارغ
ہوتے ہی
معز صاحب
نے مجھے
اپنے علمی
معاون Academics
Assistant کے طور
پر منتخب
کر لیا اور
مجھے اپنی
فکر کو
سمجھنے اور
سائیٹ پر
جواب دینے
کی ذمہ
داری سونپی۔
سائیٹ کی
بڑھتی ہوئی
مقبولیت کے
سبب مختلف
ممالک میں
مقیم اردو
قارئین اور
بالخصوص
پاکستانی
قارئین کی
طرف سے یہ
تقاضا
سامنے آنے
لگا کہ
انڈرسٹینڈنگ
اسلام کو
اردو زبان
میں بھی
ہونا
چاہئیے
تاکہ
اردودان
طبقہ بھی
اس سے
استفادہ کر
سکے۔ لہذا
نومبر 2002 میں
معز صاحب
نے مجھے اس
پراجیکٹ کا
انچارج
بنایا اور
ساتھ ہی اس
سائیٹ پر
سوالوں کے
جواب دینے
کی ذمہ
داری بھی
سونپ دی۔
اردو
ٹیکنالوجی
میں فنی
نقائص کی
وجہ سے اس
سائیٹ کی
ڈویلپمنٹ
انگریزی
سائیٹ کی
نسبت
زیادہ
مشکل تھی۔
لیکن خدا
کا بہت
احسان ہے
کہ اس نے
تمام
مشکلات کو
آسان کیا
اور اس
سائیٹ میں
کم و بیش ان
تمام
سہولتوں کو
مہیا کرنے
میں ہماری
مدد کی جو
انگریزی
سائیٹ میں
موجود ہیں۔
اللہ
تعالی ہمیں
حق بات کو
خلوص نیت
سے سمجھنے،
سمجھانے
اور اس پر
عمل کرنے
کی توفیق
عطا فرمائے
اور ہماری
لغزشوں اور
کوتاہیوں
کے شر سے
ہمیں اور
دوسروں کو
ہمیشہ
محفوظ رکھے۔
آمین
امیرعبدالباسط
ایڈیٹر