عنوان: پہلا قبلہ، بیت المقدس یا کعبہ
سوال:
قرآن کي سورہ آل عمران کے مطابق
خانہ کعبہ پہلا قبلہ ہے جب کہ مشہور ہے کہ بيت المقدس پہلا قبلہ ہے۔ اس
کي کيا
حقيقت ہے؟
جواب:
انسانوں کے لیے پہلا قبلہ اصلا خانہ کعبہ ہی ہے جسے حضرت ابراہيم اور حضرت
اسماعيل عليہما السلام نے قدیم بنيادوں پر دوبارہ تعمير فرمايا تھا، جبکہ عارضی طور
پر مسلمانوں کو بیت اللہ کے بجاۓ بيت المقدس کي طرف رخ کرکے نماز پڑھنے کا حکم
دیا گیا تھا اور اسی لحاط سے بيت المقدس کو مسلمانوں کا پہلا قبلہ کہا جاتاہے۔
محسن علی
30 دسمبر 2004