عنوان: اعتکاف
سوال:
کیا اعتکاف روزے کی
طرح ضروری ہے۔
جواب:
اعتکاف یہ ہے کہ
آدمی روزے کی حالت میں جتنے دنوں کے لیے ممکن ہو، دنیا سے الگ ہو کر اللہ کی عبادت
کے لیے مسجد میں گوشہ نشین ہو جاۓاور کسی ناگزیر انسانی ضرورت کے بغیر مسجد سے باہر
نہ نکلے۔یہ رمضان کے روزوں کی طرح لازم تو نہیں ہے لیکن نفس کی پاکیزگی کے لیے اس
کی بڑی اہمیت ہے۔اعتکاف کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ یہ ہے کہ
رمضان کے آخری عشرے میں روزہ رکھ کر کسی جامع مسجد میں بیٹھا جاۓ۔سیدہ عائشہ کی
روایت ہے کہ اعتکاف کرنے والا نہ بیمار کی عیادت کرے، نہ جنازے کے لیے جاۓ، نہ بیوی
کے قریب ہو اور نہ کسی ناگزیرانسانی ضرورت کے سوامسجد سے نکلے۔